🗓️
سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی دہشت گرد اس ملک کا تیل لوٹ رہے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر برائے تیل و معدنی وسائل بسام طعمه نے کہا کہ امریکی دہشت گرد اس ملک کا تیل لوٹ رہے ہیں، شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے اس سلسلے میں کہاکہ امریکی اور ان کے پیروکار اس ملک میں تیل کے وسائل اور امدادی جہازوں کو نشانہ بنانے میں چوروں کی طرح کام کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ شام پرجیسا حملہ ہوا ایسا دنیا کے کسی بھی حصے میں نہیں ہوا تھا،چاہے وہ وسائل کے استعمال کو روکنے اور ہماری مدد کرنے کے لحاظ سے ہو۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بسام طعمه نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں میں شام کے تیل کے ذخائر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ موجود ہے اور امریکی دہشت گردوں نے شام کے مشرقی اور شمال مشرقی حصہ پر قبضہ کر لیا ہےتاکہ اپنے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے تعاون سے تیل کے ذخائر کو لوٹ سکیں، یادرہے کہ روسی اور شامی کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر نے 6 مارچ کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ مغربی ممالک شام کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کر رہے ہیں،ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ مغرب کا اصل ہدف شام میں دہشت گردی سے لڑنا نہیں ہے بلکہ اس ملک کی قومی دولت کو لوٹنا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں شام میں امریکی بازو کی حیثیت سےسرگرم داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے بعد امریکی دہشت گردوں نے براہ راست اس گروپ کی جگہ لے لی اور اسی لمحے سے انہوں نے داعش کے بجائے شام کا تیل نکالنا اور چوری کرنا شروع کیا نیز شام کے لوگوں کو ہلاک کرنا جاری رکھا۔
یادرہے کہ حالیہ برسوں میں ریاستہائے متحدہ نے مغربی ایشیاء خصوصا شام میں جہاں لوگوں کو دوچار کیا وہیں ان کے تیل کے وسائل بھی لوٹ لئےجو اس سے پہلے داعشی دہشت گرد کررہے تھے، یادرہے کہ پچھلے دو سالوں میں امریکہ نے شام میں مزید فوج اور سامان بھیج کر اس ملک کے تیل سے مالا مال علاقوں میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے ، جس کی وجہ سے تیل کی زیادہ چوری اور ڈکیتی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ایک ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز ملیشیا کے کمانڈر نے ایک امریکی تیل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے،امریکی چینل الحرہ گراہام کے حوالے سے اطلاع دی کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے نام سے جانی جانے والی کرد ملیشیا کے کمانڈر مظلوم عبدی نے ایک امریکی تیل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ، واضح رہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) مشرقی اور شمال مشرقی شام میں مقیم امریکی دہشت گرد فوج سے وابستہ ملیشیا ہےجبکہ شامی حکومت نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرقی اور شمال مشرقی شام میں امریکی عسکریت پسندوں اور دہشت گرد عناصر کا تیل لوٹنے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں ہےلہذاانھیں اپنی غیر قانونی موجودگی کو ختم کردینا چاہیے، امریکہ نے گذشتہ اگست میں شمالی شام میں کرد گروپوں کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
🗓️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون
امریکہ دنیا کی غیر متنازعہ طاقت نہیں رہا
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی حال ہی میں افشا ہونے والی دستاویزات
اپریل
اسٹاک ایکسیچنج میں مندی، انڈیکس 1032 پوائنٹس گرگیا
🗓️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی
مارچ
یوکرین کی صیہونیوں سے آئرن ڈوم سسٹم کی مانگ
🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں یوکرین کے سفیر نے اپنے ملک کی طرف
جون
کورونا: سندھ میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
🗓️ 30 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت
جولائی
عمران خان کا ڈالر کی اونچی اڑان پر سخت رد عمل
🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ایک دن میں ملکی تاریخ کی سب سے
جولائی
خطے میں بیروںی مداخلت ہرگز برداشت نہیں:ایرانی سپاہ پاسداران
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا نے کہا کہ خطے میں
ستمبر
مغربی استعماری نظام میں پامال ہوتے خواتین کے حقوق اور اسلامی نظام میں خواتین کا مقام
🗓️ 14 مارچ 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں مغربی ممالک، خواتین کے حقوق کے جھوٹے
مارچ