?️
سچ خبریں:امریکی جریدے دی اٹلانٹک کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آنے والے انتخابی مہم کے سیاسی تقاضوں کے پیش نظر یوکرین امن مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر سکتی ہے۔
جریدے کے مطابق آنے والے ہفتوں میں ٹرمپ کی توجہ انتخابی مہم پر مرکوز ہوگی، ایسے میں وہ یوکرین مذاکرات کو سیاسی طور پر غیر مفید سمجھ کر ان سے دوری اختیار کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ٹرمپ سفارتی عمل میں ناکامی کا ذمہ دار تنازع کے کسی ایک یا دونوں فریقوں کو ٹھہرا سکتے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیف بحران کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو تیز کرنے کے پیش نظر ماسکو میں براہ راست مذاکراتی وفد بھیجنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے، یہ اقدام ممکنہ طور پر مذاکراتی سمت میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین بحران پر سہ فریقی مذاکرات کا دوسرا دور ماہِ جاری کی ابتدا میں ابوظبی میں روس، امریکہ اور یوکرین کے نمائندوں کی شرکت میں منعقد ہوا تھا۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ 2022 سے جاری ہے تاہم حالیہ مہینوں میں سفارتی کوششوں کے باوجود اب تک کوئی جامع اور پائیدار معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
افریقی ملک موزمبیق میں داعش کا بڑا حملہ، ایک قصبہ مکمل طور پر تباہ، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے
?️ 27 مارچ 2021موزمبیق (سچ خبریں) افریقی ملک موزمبیق میں داعش کی جانب سے بڑا
مارچ
وزیر داخلہ کا حکومت اور ٹی ٹی پی کے مابین مذاکرات سے متعلق لاعلمی کا اظہار
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےپاکستان کی حکومت اور
اکتوبر
سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، کلیکشن بہتر ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 17 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
صیہونی حکومت کی قدس آپریشن کے رہنما کے گھر کو تباہ کرنے کی کوشش
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے قدس استقامتی آپریشن کے رہنما کے گھر کو
مارچ
چینی ہیکرز نے کئی معروف امریکی قانونی فرموں میں دراندازی کی: اف بی آئی کا الزام
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن میں واقع ایف بی آئی کے دفتر نے متعدد امریکی
اکتوبر
پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے: شیخ رشید
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ
اگست
سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں 3 روز قبل مسلم خواتین
مارچ
سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ کو واپس موصول ہو گئیں
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کی ڈی کلاسیفائیڈ تمام کاپیاں وزارت خارجہ
جون