?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت نے سودان میں امن کے امکانات کو کمزور کر دیا ہے۔
بدھ کے روز آسین سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ سودان میں جنگجوں کے درمیان ہتھیاروں کی ترسیل فوری طور پر روکنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تمام ممالک سے مطالبہ کرے کہ وہ اس عمل کو روکیں۔
یاد رہے کہ سودان میں مسلح تصادم 15 اپریل 2023 کو شروع ہوا، جو ملک کی مسلح افواج، جن کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان ہیں، اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہے، جن کی کمانڈ جنرل محمد حمدان داگلو کر رہے ہیں۔ اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی ثالثی کی کوششیں اب تک کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، سودان کی دو بڑی فوجی طاقتوں کے درمیان جاری جنگ نے تشدد اور بھوک کے سائے میں تقریباً 80 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔
جنگ جاری رہنے کے باعث تقریباً 25 ملین افراد، جو ملکی آبادی کا تقریباً نصف ہے، کو سنگین بحران کا سامنا ہے اور فوری امداد کی ضرورت ہے، جبکہ 1.8 کروڑ سے زائد افراد قحطی کے خطرے سے دوچار ہیں۔
سودان میں بین الاقوامی ثالثی کے ذریعے کئی بار جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے، لیکن فریقین مسلسل اس کی خلاف ورزی کرتے رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم
?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی
نومبر
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین
اپریل
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت
نومبر
ارجنٹائن کے صدر کی ایران مخالف پالیسی پر قانونی بازپرس کی تحریک
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر خاویر میلی کے ایران مخالف بیانات اور
جون
جنگ کے بعد غزہ کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ میں متعدد مضامین اور نوٹوں کی اشاعت کے
جنوری
سعودی اتحاد پروازوں کی اجازت نہیں دے رہا: صنعا
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:صنعا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم پروازیں شروع کرنے
جون
سینیٹ اجلاس میں بھی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش، صحافیوں کا احتجاجاً واک آؤٹ
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس
جنوری