سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع

سلامتی کونسل

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی اتحاد کے مقابلہ میں اپنے ملک کا دفاع کرنے والی تنظیم انصاراللہ کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متحدہ عرب امارات کی درخواست پر یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ پر اسلحہ جاتی پابندی کی مدت مزید ایک سال کے لئے بڑھا دی، واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے یہ درخواست ایسے وقت دی جبکہ یمن کی فوج نے ابو ظہبی کی جانب سے یمن پر ہونے والی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی کئی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون اور میزائلی حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

متحدہ عرب امارات کی اس قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے جبکہ کونسل کے بقیہ اراکین آئرلینڈ، برازیل، میکسیکو اور ناروے نے ووٹ دینے سے گریز کیا،واضح رہے کہ یمن پر جارج اتحاد کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورسز نے حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر ڈرون اور میزائل حملے بڑھا دیے اور مزید حملے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سےکچھ عرب ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہا ہے اور اس ملک کا اس نے بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے،یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بے گھر اور دربدر ہوچکے ہیں ۔

سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے نتیجے میں غریب عرب ملک یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے،تاہم یمنی عوام کی استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنے مذموم اہداف میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

مشہور خبریں۔

اٹلی حکومت نے کیا کم آمدنی والے شہریوں کا منی پلان منسوخ

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی کے مطابق اٹلی حکومت نے ملک

بات چیت علاقائی بحرانوں کے حل کا راستہ ہے: شاہ عبداللہ

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سعودی ولی عہد محمد

حکومت نے گندم کی امدادی قیمت ختم کردی

?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ہر سال کم از کم

غزہ میں تباہ کن ویرانی؛ 90 فیصد رہائشی علاقے زمین بوس

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ اور قابض اسرائیلی افواج کے

سرکاری ملازم… واقعا قابلِ رحم مخلوق ہیں!

?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:  سو پیاز اور سو کوڑے! یہ محاورہ صورت حال پر

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند ہونی چاہیے: برنی سینڈرز

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں

یوکرین ہتھیار بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:اپنے تمام بھاری ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کے بعد، برطانیہ

پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے