🗓️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ کے مشیر عادل جبیر کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن انتطامیہ میں بھی سعودی عرب کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ اور موجودہ وزیر خارجہ کے مشیر عادل الجبیر نے ایک تقریر میں کہا کہ ان کے ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے والے ڈرون اور میزائل ایرانی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ یمنی ایرانی میزائل اور ڈرون استعمال کرکے سعودی عرب پر حملہ کر رہے ہیں۔
الجبیر نے کہا کہ تمام میزائل اور ڈرون ایران میں بنائے جاتے ہیں یا ایرانیوں کی طرف سے فراہم کیے جاتے ہیں جن میں سے کچھ شمال سے اور کچھ سمندری راستے سے یمن پہنچائے جاتے ہیں، عادل الجبیر نے ایران مخالف اظہار خیال کو جاری رکھتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ اقوام متحدہ نے بقیق تیل کے میدان پر حملے کے لئے ایرانیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے لہذا یہ واضح ہے کہ یہ میزائل کہاں سے آرہے ہیں۔
یادرہے کہ سعودی حکام کی بیان بازی یمن میں سعودی جرائم کی پردہ پوشی کے لئے استعمال کی جاتی ہے جو پچھلے 6سال سے جاری ہے، انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں اپنے ملک کے مؤقف پر اپنے خطاب کے ایک اور حصے میں کہاکہ ریاض اب بھی یقین رکھتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس کے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینیوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے۔
عادل الجبیر نے ریاض کے بارے میں واشنگٹن کی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ میں امریکی پالیسی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی جیسی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے بارے میں امریکہ کا اعتراف؛روس کی زبانی
🗓️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے بارے میں وائٹ
جولائی
عامر خان نے میرے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر شو شروع کیا، حنا خواجہ بیات
🗓️ 13 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات
جنوری
یورپی یونین نے فلسطین پر صیہونی تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین کے دفتر نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی
مارچ
امریکہ کی روس میں نئی سرمایہ کاری پر پابندی
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریںمغربی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکہ بدھ کو روس کے
اپریل
ہم شرمندہ ہیں، غزہ کے بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: وزیراعظم
🗓️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے
نومبر
اسرائیل حماس سے جنگ ہار گیا
🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:میڈیا اور صہیونی اور مغربی حکام خود اس نتیجے پر پہنچے
دسمبر
اگلے مہینے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یقینی
🗓️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
نومبر
وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی
🗓️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان
اکتوبر