?️
سچ خبریں:ایک امریکی جریدے نے سعودی فوج کی کمزوری پر زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام پوری طرح سے ناکام ہے۔
امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نےاپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اس ملک کا فضائی دفاعی نظام کی بدقسمتی سے ناکام رہا ہے،سعودی لیکس ویب سائٹ نے بھی انٹرنیشنل انٹرسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انصاراللہ کے حملوں نے سعودی فضائی دفاعی نظام کی کمزوری کا انکشاف کیا، جس پر ریاض کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سعودی پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام حملوں کو پسپا کرنے میں ناکام رہا ہو۔
جریدے نے مزید لکھا ہے کہ تمام روایتی فضائی دفاعی سسٹم چھوٹے ڈرون حملوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں جب کہ سعودی عرب مہنگے فوجی ساز و سامان کی تعیناتی سے بھی اپنا دفاع نہیں کر سکتا،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 14 ستمبر 2019 کو سعودی عرب کی تیل کی اہم تنصیبات کو شدید نقصان پہنچانے والے میزائل حملے لوگوں کے لیے بڑی حد تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں انصار اللہ نے نئے میزائلوں کے ساتھ اس میدان میں اپنی زیادہ سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کی کوشش کی، 2019 میں سعودی لڑاکا طیاروں کے یمنی شہروں پر بار بار حملے کے جواب میں یمنی فوج نے جنوب مغربی سعودی عرب میں ڈرون کے ذریعے حملہ کیا نیز اس کے بعد سعودی عرب میں آئل ریفائنری اور ہوائی اڈوں پر بھی موثر اور کامیاب حملے ہوئے۔
تاہم ایک بات طے ہےکہ اس حملے نے سعودی عرب کے بظاہر جدید فضائی دفاعی نظام کی ناکامی کو ظاہر کیا،قابل ذکر ہے کہ ریاض نے حالیہ برسوں میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے6 میزائل دفاعی نظام اور متعلقہ ریڈارز کی تعمیر میں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔تاہم سب اس حملے کو روکنے میں ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم
مارچ
آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نیشنل ٹیرف
نومبر
نیتن یاہو کے نمائندے کو لبنان کے سرکاری حکام سے بات کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: پہلی بار صیہونی حکومت کا ایک سرکاری نمائندہ لبنانی حکومت
دسمبر
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی توقع نہیں، وزیر خزانہ
?️ 18 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق
اپریل
بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
?️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست
غزہ پٹی کا کنٹرول دوبارہ حماس کے ہاتھوں میں
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریجیم کے ساتھ
اکتوبر
صیہونی معاشرہ شدید خلفشار کا شکار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی معاشرہ اندر سے
اگست