سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد ایئر بیس پر واقع فوجی اہداف کے خلاف ڈرون حملے کا اعلان کیا۔
اتوار کی صبح عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے سعودی عرب میں اہداف کے خلاف ڈرون حملہ کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ،یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خمیس مشیط میں سعودی جارحیت پسند اتحاد سے تعلق رکھنے والے کنگ خالد ایئر بیس کو قاسم کے ٹو ڈرون نے نشانہ بنایا ۔
سریع نے بیان میں کہا کہ خدا کا شکر ہے ، شاہ خالد ایئر بیس کے خلاف کاروائی میں سعودی فوجی اہداف کو شدید نقصان پہنچا اور ہمارا آپریشن جارحیت میں اضافے اور (یمن کے محاصرے) کا قانونی جواب ہے۔
درایں اثنا سعودی جارحیت پسند اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمنیوں کی جانب ایک خودکش درون جنوبی سعودی عرب بھیجا گیا تھا ، تاہم انھوں نے دعوی کیا ہے کہ نے نشانے پر حملہ کرنے سے پہلے ہی ڈرون کو مار گرا دیا گیا۔