🗓️
سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 17 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے 10 نومبر سے اب تک 17 افراد کو پھانسی دی ہے، جن میں 21 نومبر کو پھانسی دیے جانے والے تین افراد بھی شامل ہیں،المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزاؤں پر عمل درآمد کا حکم دیے جانے کے فورا بعد سزائے موت دے دی جاتی ہے اس لیے مناسب وقت پر سزائے موت پانے والے افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں ہوسکتی ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض رپورٹس کے مطابق اردنی شہری حسین ابوالخیر کو پھانسی کا خطرہ ہے،یاد رہے کہ 18 نومبرکو اے ایف پی کی طرف سے سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق، سعودی عرب میں 2022 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ افراد کو پھانسی دی گئی جبکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس اضافے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واس نے بھی 17 نومبر کو اعلان کیا کہ ریاض کی حکومت نے ایک سعودی اور ایک اردنی شہری کو اس ملک کے الجوف علاقے میں غیر قانونی ایمفیٹامین گولیاں اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ 21 نومبر کو سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شامی شہری کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد عرب زبان صارفین نے”السعودیہ” ہیش ٹیگ کے ساتھ سعودی حکومت کے اس اقدام پر رد عمل کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
خلائی جہاز شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا
🗓️ 17 ستمبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ایرواسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو
ستمبر
کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا: سراج الحق
🗓️ 20 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کرکٹ
نومبر
لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی
ستمبر
سعودی میڈیا کا عراقی حالات میں آگ پر تیل کا کام
🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق میں پیش آنے والی صورتحال نے صیہونی رجحان سے وابستہ
اگست
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان
جنوری
وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی
🗓️ 21 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع سکیورٹی کے
مئی
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کو خاموش کرانے کی کوشش
🗓️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق جب
ستمبر
فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب
نومبر