🗓️
سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار اس ملک اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن بعض ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں امریکہ اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض رکن ممالک کی شرکت سے ایگل ول 23 کے نام سے جنگی مشق شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ مشق فضائی دفاعی امور اور ڈرونز کے تصادم پر مرکوز ہوگی، سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور عرب ممالک کے درمیان مشق کا انعقاد علاقائی استحکام کے حصول کے لیے افواج کی تیاری کی سطح کو جانچنا ہے۔
واضح رہے کہ اس مشق میں جنگی گولیوں سے فائرنگ، فضائی زمینی دفاعی آلات اور ڈرون شکن طیارے شامل ہیں۔
سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ مشق کے دورانیے یا اس میں شریک فوجیوں کی تعداد یا سعودی عرب کے علاوہ اس مشق میں شریک عرب ممالک کے ناموں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایگل ول مشق 23 کا انعقاد فوجی تعاون کو مضبوط بنانے اور زمینی، فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
اس خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ مذکورہ مشق سے قبل اس مشق اور اس کے انعقاد کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے آٹھ اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے ملاقات، فنڈ کے اجرا پر گفتگو
🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے فرانس میں منعقد
جون
اسپین کے بادشاہ اور ڈنمارک کی ملکہ کورونا میں مبتلا
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یورپی کمیشن کی رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ
فروری
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین
جون
بیمار سعودی عالم دین کو رہا کیا جائے:اقوام متحدہ کا سعودی حکام سے مطالبہ
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی معذور افراد کے حقوق سے متعلق کمیٹی نے
جنوری
شاہد آفریدی کا فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی
🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے حامی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کے
جون
فلپائن کا امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم کرنے کا اعلان
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلپائن کی حکومت نے امریکی فوج کو 4 نئے اڈے فراہم
اپریل
وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ
🗓️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام
اکتوبر
انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟
🗓️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر
فروری