سعودی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.2 فیصد کمی

سعودی

?️

سچ خبریں:سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر میں گر گئے جس کے نتیجہ میں ان میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔
سعودی عرب کے مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر کے اثاثے ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کم ہو کر 1690.5 بلین ریال ($450.8 بلین) ہو گئےجبکہ گزشتہ ستمبر تک سعودی عرب کے غیر ملکی ذخائر کے اثاثے 1,745.6 بلین ریال ($465.5 بلین) تک پہنچ گئے۔

القدس العربی نے لکھاکہ اتوار کو سعودی عرب کے مرکزی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں غیر ملکی ذخائر میں دو ماہ کے اضافے کے بعد کمی واقع ہوئی جبکہ تیل پر انحصار کرنے والے سعودی عرب کی آمدنی کورونا وائرس کی وبا کے باعث گرتی ہوئی قیمتوں اور خام تیل کی طلب سے متاثر ہوئی جس کے بعد اس ملک کے ذخائر 10 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کو گزشتہ مارچ اور اپریل میں غیر ملکی ذخائر میں 50 بلین ڈالر کا نقصان ہواجبکہ اس دوران مرکزی بینک کے غیر ملکی ذخائر سے 150 بلین ریال (40 بلین ڈالر) نکالے گئے جو سرمایہ کاری کے فنڈ کے لیے استعمال ہوئے، اس اقدام سے غیر ملکی ذخائر میں کمی آئی اور اس کا مقصد سرمایہ کاری کی اسکیموں کو اسپورٹ کرنا تھا تاکہ یہ ایسے وقت میں بین الاقوامی منڈیوں میں سرمایہ کاری کی جا سکے جبکہ دنیا کے تمام ممالک کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کی تقسیم یا اس کے اثاثوں کی نوعیت کو نقد یا بانڈز میں ظاہر نہیں کرتا ہے،تاہم امریکی محکمہ خزانہ اپنے ٹریژری بلز اور بانڈز میں متعدد ممالک بشمول سعودی عرب جس نے ستمبر تک 124.3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، کی ماہانہ سرمایہ کاری کی رپورٹ ظاہر کرتا ہے ۔

 

مشہور خبریں۔

اگر یوکرین کو میزائل فراہم کیے گئے تو ہم حملے تیز کر دیں گے: پیوٹن

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا

یوکرین کی فوج اور بینکنگ ویب سائٹس پر سائبر حملہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  یوکرین نےاعلان کیا کہ وزارت دفاع مسلح افواج اور دو بینکوں،

گرین پاکستان منصوبہ: 2 نہریں سندھ، 2 پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے، معین وٹو

?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو نے کہا

مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا

?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے

فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار 

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: غزہ معاہدہ دو ہفتوں میں ممکن ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے