سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر اطلاعات نے سعودی جارح اتحاد کی یمنی عوام کو گھٹنے ٹیکنےپر مجبور کرنے میں ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس اتحاد کو مختلف محاذوں پر بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سرئع نے حال ہی میں سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے کے خلاف ڈرون آپریشن کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر ایک اہم فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ ابہا ایئرپورٹ کے خلاف اسٹریٹیجک آپریشن ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جس میں یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے Qasef K2 ڈرون کا استعمال کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ایک عرصے سے ابہا ہوائی اڈے سے یمنی شہریوں کے خلاف فوجی آپریشن کر رہا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ہم ابہا ہوائی اڈے کے آس پاس کے رہائشیوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی طرح سے اس ہوائی اڈے کے قریب نہ جائی، کیونکہ یہ ہر وقت ہماری پہنچ میں ہے۔
تاہم سعودی جارح اتحاد نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں یمنی مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں کے جواب میں اس ملک کے رہائشی علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔