سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان

سعودی

🗓️

سچ خبریں:یمنی وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز سے لے اب تک اس ملک کے زرعی شعبے کو 7.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

یمن کی وزارت زراعت اور آبپاشی نے ایک رپورٹ میں اس ملک پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے آغاز سے اب تک زرعی شعبے کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگ بھگ 7.5 بلین ڈالر لگایا ہے،یمن کی قومی نجات حکومت کے زراعت اور آبپاشی کے وزیر عبدالملک الثور نے اس بارے میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی اتحاد کے حملوں کے آغاز کے بعد سے 7 ارب 47 کروڑ 77 لاکھ 507 ہزار ڈالر کا زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ہونے والے بالواسطہ نقصانات کی لاگت 103 ارب 801 ملین 764 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، الثور نے وضاحت کی کہ زرعی شعبے کی عمارتوں، پانی کی تنصیبات، زرعی منڈیوں، برآمدی مراکز، گوداموں اور دکانوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس عرصے کے دوران پانی کی پائپ لائنوں، ذخائر، جانوروں کی افزائش کے مراکز، شہد کی مکھیوں اور پولٹری کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں یمن کی معیشت کو بے حد نقصان پہنچا۔

 

مشہور خبریں۔

نئی عراقی حکومت کے لیے امریکی ڈالر کے 3 پیغامات

🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:ایک عراقی نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے حال ہی

خیبر پختون خوا کے سابق اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ کے درمیان زبانی جنگ

🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے

پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سمیت انتخابی اصلاحات و

گوادراورکوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے

🗓️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

جنوبی غزہ اور جنین شہر کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب اور مغربی کنارے پر صیہونی

گوگل صیہونی حکومت کے دفاع میں مصروف

🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گوگل نے فلسطینی

سعودی جارح اتحاد کے یمنی صوبے صعدہ میں حملہ؛ 2شہید،4 زخمی

🗓️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے

مغربی میڈیا طلبہ کی بغاوت کے خلاف؛ وجہ؟

🗓️ 10 مئی 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں، امریکی یونیورسٹیوں نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے