سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا

سعودی

🗓️

سچ خبریں:آٹھ سال قبل غریب عرب ملک یمن پر سعودی اتحاد کے جارحانہ حملے اور انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ سے زائد یمنی عوام کو بے گھر کر دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے انسانی امور کی انتظامی اور رابطہ کاری کی سپریم کونسل کے ترجمان نے صنعا میں اعلان کیا کہ یمن کے 15 صوبوں میں بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 50 لاکھ ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگست میں اقوام متحدہ نے ایک بیان میں یمن میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 4.3 ملین بتائی تھی اور بتایا تھا کہ ان میں سے ایک تہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جب کہ اس ملک میں 23 ملین سے زائد افراد کسی نہ کسی طرح انسانی امداد پر منحصر ہیں اور انہیں تحفظ کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال دسمبر کے آخر تک یمن میں غذائی عدم تحفظ کی صورت حال میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کر 19 ملین ہو جائے گی، یاد رہے کہ یمن میں عارضی جنگ بندی 10 اکتوبر کو ختم ہوئی تھی اور اس میں تین مرتبہ دو ماہ کی توسیع کے بعد بھی جارح اتحاد کی زیادتیوں اور اس اتحاد کی جانب سے سابقہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث اس میں توسیع نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر

🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے  اخباروں نے

صہیونیوں کے لیے حزب اللہ کے انتباہی بیان

🗓️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور عرب دنیا کے

اسرائیلی دشمن کو بھرپور جنگ کے لیے تیار کریں: حماس

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک (حماس) کے رہنماوں میں سے ایک

حکومت نے 2024 میں چیلنجز کو بہترین انداز میں ہینڈل کیا، نائب وزیراعظم

🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

واٹس ایپ نے صارفین  کی بڑی مشکل حل کر دی

🗓️ 6 ستمبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ

افغانستان سے امریکی افواج کا فرار، کونڈولیزا رائس نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 18 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد امریکی افواج

جہنم میں خوش آمدید

🗓️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان

قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل

🗓️ 19 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے