سچ خبریں:صنعا میں ایک فوجی عہدہ دار نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر پر حالیہ ڈرون حملے نے ثابت کر دیا کہ ہم سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل کے مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
الخبر الیمنی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صنعاء کے ایک فوجی عہدہ دار نے سعودی اماراتی اتحاد کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الضبہ بندرگاہ میں آئل ٹینکر پر حالیہ ڈرون حملے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل کے مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس انتباہ کا اعلان یمنی فوج کے کوسٹل ڈیفنس ڈویژن کے کمانڈر محمد القادری نے کیا اور سعودی اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں یمن کے تیل کے وسائل کو نقصان پہنچانے کے خلاف سخت انتباہ دیا۔
القادری نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا ہے کہ صوبہ حضرموت کی الضبہ بندرگاہ پر حالیہ ڈرون حملہ ایک انتباہ تھا تاکہ کوئی جہاز یمن کے تیل اور وسائل کو لوٹنے کی کوشش نہ کرے اور یہ حملہ کامیاب رہا، اس یمنی کمانڈر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جنگ کے سالوں میں اس ملک کی بحریہ کی طاقت میں اضافہ نے سعودی امریکی اتحاد کے حساب کتاب کو غلط ثابت کر دیا ہے، کہا کہ یمنی فورس اس اتحاد کے جنگی جہازوں کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔
القادری نے یہ بھی کہا کہ سعودی اتحاد جانتا ہے کہ یمن کے پاس ایسے ہتھیار اور فوجی طاقت ہے جو بحیرہ احمر اور باب المندب میں اس کے لیے ایک عبرتناک مساوات قائم کر سکتی ہے۔