?️
سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اس ملک کے صوبہ الحدیدہ میں سعودی جارح اتحاد کی جانب سےپچھلے چوبیس گھنٹوں کے دران الحدیدہ جنگ بندی کی267 خلاف ورزیوں کی اطلاع دی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی صوبے الحدیدہ میں وسیع پیمانہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاع دی ہے، رپورٹ کے مطابق رابطہ افسروں کے مرکز کے ایک ذریعے نے بتایا کہ سعودی اتحاد نے یمن کے الحدیدہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 267 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے جنگ بندی کی ان خلاف ورزیوں کی مثال کے طور پر جنگی قلعوں کی تخلیق اور پانچ لڑاکا طیاروں اور جاسوس طیاروں کی پرواز کا حوالہ دیاجبکہ یمنی صوبے الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے راکٹ اور توپ خانے سے بمباری نیز مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ کے 134 واقعات جنگ بندی کی دیگر خلاف ورزیاں ہیں۔
دریں اثنا سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے دیگر صوبوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور صوبہ مأرب کے علاقے صرواح اور الجوبہ پر 34 فضائی حملے کیے ہیں، سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے موقبنہ پر بھی تین بار بمباری کی۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے دائرہ کار میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی کی کبھی پابندی نہیں کی ہے،تاہم ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل کےخلاف بڑے پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادر ی نے اب تک سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا ہے، اگر کبھی کیا بھی تو یمنیوں کو اپنا دفاع کرنے کے جرم میں آڑے ہاتھوں لیا ہے یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام پوری عالمی برادری کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم میں شریک سمجھتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے
دسمبر
امریکی حکومت کو 2.8 ٹریلین ڈالر کا خسارہ چیلنج
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2021
اکتوبر
مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس
?️ 13 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی
جولائی
شام میں ایک نئے واچ ٹاور کے قیام سے صیہونیوں کی نئی نقل و حرکت
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے شام کے صوبہ قنیطرہ کے
فروری
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں، صائمہ قریشی
?️ 9 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کے دوسری شادی کے حق
فروری
اگر انتخابات الگ الگ کروانے کا فیصلہ آیا تو سندھ قبول نہیں کرے گا، پی پی پی
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار
اپریل
صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی تعداد
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر
دسمبر