🗓️
سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی جارح اتحاد نے یمن کے شہر الحدیدہ میں 40 سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد الحدیدہ میں جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، سعودیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں الحدیدہ میں 44 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے،رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے دیگر صوبوں میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے العہد ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب کو جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھنے کے بارے میں خبردار کیا تھا، انہوں نے تاکید کی کہ یمن کی مسلح افواج ان جارحیتوں کے مقابلے میں ہرگز خاموش نہیں رہیں گی اور سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کے جواب میں ان کے پاس بہت سے آپشن موجود ہیں۔
القحوم نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ایک قسم کا سٹریٹیجک ہتھیار بنا لیا ہے جو جارحیت جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے، انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے تاکید کی کہ جارح اتحاد نے شروع سے ہی جنگ بندی کی پابندی نہیں کی اور ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی بنیادی طور پر انسانی مسائل کے لیے کی گئی تھی لیکن سعودی عرب نے تمام مسائل میں رکاوٹیں ڈال کر بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں کو نتیجہ خیز ہونے سے روک دیا۔
مشہور خبریں۔
جارجیا میں مغرب نواز مظاہرے جاری؛100 سیکیورٹی اہلکار زخمی
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:جارجیا کی وزارت داخلہ نے ملک کے دارالحکومت میں مغرب نواز
دسمبر
عمران خان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے ،فواد چوہدری
🗓️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری کا کہنا
جون
موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
🗓️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
فروری
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
🗓️ 8 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکج کے
مارچ
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں
ستمبر
وہ جرنیل جو یوکرین میں جنگ ختم کر سکتے ہیں
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے سابق صدر کے مشیر کا خیال ہے کہ
فروری
سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں
جون
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف ایل این جی ریفرنس واپس کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری
🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر
مئی