🗓️
سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔
الحرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی تیل کمپنی ارمکو نے کمپنی پر سائبر حملے کی اطلاعات کی تصدیق کی اور اس سے لاکھوں ڈالر کا مطالبہ کیے جانے کا اعتراف کیا ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کمپنی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کمپنی کی اہم دستاویزات ایک گروپ نے چوری کی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ نے کمپنی سے 50 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ سائبر حملے کے مرتکب افراد ممکنہ طور پر اس کمپنی سے وابستہ تھے جس کا آرمکو کے ساتھ معاہدہ تھا کیونکہ اس کی چوری ہونے والی معلومات کا تعلق ایک مخصوص کمپنی سے تھا،تاہم آرامکو کے عہدیدار نے اس بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی کہ آیا سائبر حملے کا ہدف ارمکو پرحملہ کرنا یا اس سے معاہدہ کرنے والی یا کسی اور کمپنی کو نشانہ بنانا تھا۔
ڈارک ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایک ہیکر گروپ نے آرامکو کے ایک ٹیرا بائٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کی ہے اور اسے حذف کرنے کے بدلے میں 50 ملین ڈالرکریپٹو کرنسی کا مطالبہ کیا ہے،تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ سائبر حملہ کرنے والے کون افراد تھے۔
یادرہے کہ ارمکو 2012 میں بھی سائبر حملوں کا نشانہ بن چکی ہے، اس دوران اس کی مرکزی سائٹ بند کردی گئی تھی اور 30000 کمپیوٹرز کو ہینگ کردیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جرمن ٹریڈ یونین کی نئی ہڑتال کی کال
🗓️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کی ریاست بائرن میں وردی ٹریڈ یونین نے مزدوری کے
مئی
گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ
🗓️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں
دسمبر
حریم شاہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
🗓️ 21 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں) سوشل میڈیا کی معروف متنازع ٹک ٹاک اسٹار
اگست
انتخابات التوا کیس: جسٹس مندوخیل بھی بینچ سے علیحدہ، پیر کا سورج نوید لے کر طلوع ہوگا، چیف جسٹس
🗓️ 31 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف
مارچ
سعودی عرب میں صیہونی وزیر کی پہلی پیشی
🗓️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
ستمبر
جنگ کے خاتمے پر سب خوش ہیں، اسرائیلی نہیں! وجہ ؟
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: اورلی نوئی نے ایک مضمون میں لکھا کہ لبنانیوں کی
نومبر
چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا:خواجہ آصٖف
🗓️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
اکتوبر
بالی ووڈ بھی سیاست کا شکار ہے: اعجاز خان
🗓️ 28 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14
جولائی