?️
سچ خبریں:سری لنکا کے صدر گوٹابایہ راجا پاکسے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر مالدیپ چلے گئے۔
سری لنکا کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے بدھ کی علی الصبح اس ملک کے صدر گوتابایا راجا پاکسے اور ان کے اہل خانہ کے لئے طیارہ فراہم کیا، جس میں سوار ہو کر وہ ملک چھوڑ کر مالدیپ چلے گئے، ڈیلی مرر کے مطابق انہیں یہ فلائٹ سروس موجودہ حکومت کی درخواست پر سری لنکا کے آئین میں قائم مقام صدر کو حاصل اختیارات کے مطابق وزارت دفاع کی مکمل منظوری کے ساتھ بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے امیگریشن، کسٹمز اور دیگر تمام قوانین کے تحت دی گئی۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق ان کا فوجی طیارہ دیر رات تین بجے (مقامی وقت کے مطابق) مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچا، گوتابایا راجا پاکسے پارلیمنٹ کے اسپیکر کو پہلے ہی یہ بتا چکے تھے کہ وہ بدھ کو صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سال سری لنکا ایک سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہروں کا طویل سلسلہ رہا ہے جو آخر میں حکومت کے خاتمے پر منتج ہوا، سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابے وردھنے نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
غزہ میں مسلسل قتل عام،شہدا کی تعداد کتنی ہو چکی ہے؟
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے جنگی
مارچ
روس کی مغرب کو وارننگ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے بتایا کہ روسی صدر نے حالیہ
جون
امریکی اور سعودی شام میں دہشت گردوں کو مضبوط کرنے کی کنجی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: المیادین کی ایک رپورٹ کے مطابق، معلومات سے پتہ
جون
ترک صدر اسلام دشمنی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے یہ کہتے ہوئے کہ آزادی بیان
ستمبر
وزیر اعظم نے چین کوتخفیف غربت کیلئے ترقی پذیر ممالک کا رول ماڈل قرار دیا
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر کے ممالک میں
ستمبر
لیونل میسی کا ذاتی محافظ کون ہے؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انٹر میامی امریکی فٹبال ٹیم
اگست