?️
سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس ملک کی حکومت کو تقریباً 250 ملین ین ($1.82 ملین) لاگت آئے گی۔
کیوڈو نیوز ایجنسی نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے جنہیں جولائی میں قتل کر دیا گیا تھا، کی آخری رسومات پر تقریباً 250 ملین ین ($1.82 ملین) لاگت آئے گی۔
دریں اثنا جاپان کی قومی پولیس کے سربراہ نے شنزو آبے کی ہلاکت پر مبنی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد جمعرات کو استعفیٰ دے دیا،اسپوٹنک نیوز ایجسنی کے مطابق اس سلسلہ میں مختص کردہ کریڈٹ کی رقم کے بارے میں ایک باضابطہ فیصلہ 26 اگست کو متوقع ہے،این ایچ کے ٹیلی ویژن چینل کے مطابق جاپانی حکومت آبے کی آخری رسومات میں تقریباً 6400 افراد کی شرکت کی تیاری کر رہی ہے جن میں اعلیٰ سطح کے غیر ملکی عہدیدار بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 ستمبر کو آبے کی آخری رسومات دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی سابق وزیر اعظم کی دوسری سرکاری تدفین ہوگی، پہلی بار 1967 میں شیگیرو یوشیدا کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں، دوسری جانب جاپان کی قومی پولیس کے سربراہ نے شنزو آبے کی ہلاکت پر مبنی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
جاپان کی نیشنل پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پولیس چیف 8 جولائی کو وزیر اعظم کی جان بچانے میں ناکام رہے جب آبے کو مغربی جاپان کے علاقے نارا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا معاملہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی سلامتی امور نے کانگریس
مارچ
نائجر میں فرانس کو ذلت کا سامنا
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: افریقی براعظم کے سیاسی تجزیہ کار فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
ستمبر
غزہ کی پٹی میں ایک اور صحافی شہید
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی میں موجود ایک
اپریل
الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر ’فافن‘ کا تجزیہ غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں میں مختلف
اکتوبر
امریکہ اپنے قونصلر کو قازقستان چھوڑنے پر راضی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: جیسا کہ قازقستان بدامنی کے چھٹے دن میں داخل ہو
جنوری
افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، دفتر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
ستمبر
فوج جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیل کو غزہ میں شکست ہوئی ہے: صیہونی جنرل
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: بغیر غزہ جنگ کے جاری رہنے اور صہیونی قیدیوں کی
اپریل
جنت مرزا نے ٹک ٹاک کی وجہ سے مرنے والی تمام خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا
?️ 26 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور پاکستان فلم
مئی