سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری عہدہ داروں کے خلاف ابتدائی عدالتی فیصلے جاری کرنے کا اعلان کیا۔
سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے ریاض میں فوجداری عدالت سے رجوع کیے جانے کے بعد بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سرکاری عہدہ داروں کے خلاف ابتدائی عدالتی فیصلے جاری کرنے کا اعلان کیا، تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری افسران، میونسپل ملازمین، اعلیٰ افسران، تاجروں اور کچھ شہریوں کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں عدالتی فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ملزمان پر رشوت لینے، جعلسازی، اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں، سعودی اینٹی کرپشن آرگنائزیشن نے زور دیاکہ ابتدائی سزائیں قید اور جرمانے پر مبنی ہیں اور بعض صورتوں میں دونوں سزائیں ایک ساتھ نیز جلاوطنی کے ساتھ قید اور سعودی سرزمین میں داخلے پر پابندی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب تنظیم نے انکشاف کیا کہ گزشتہ عرصے میں اس نے کئی فوجداری مقدمات درج کیے ہیں اور ان کے لیے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی کسی بھی ایسے شخص کی نگرانی اور کنٹرول جاری رکھے گی جو عوامی املاک پر قبضہ کرتا ہے یا ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے کے لیے اپنے منصب کا غلط استعمال کرتا ہے۔