?️
سچ خبریں: جرمن اخبار ڈی سایت کے مطابق، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے واضح کیا ہے کہ وہ جزیرہ نما کریمہ اور دیگر علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کو قانونی طور پر تسلیم نہیں کریں گے۔
کیف میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، زلنسکی نے امریکی امن منصوبے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہا کہ اس پر بحث کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ہمارے آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ علاقے یوکرین کے عوام کے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ روس کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
یوکرینی اخبار یوکرائنزکا پراودا کے مطابق، زلنسکی نے کہا کہ جیسے ہی ہم کریمہ یا دیگر متنازعہ علاقوں پر بات کرتے ہیں، ہم جنگ کو طول دے رہے ہوتے ہیں، اور یہی روس چاہتا ہے۔
انہوں نے روس کے ساتھ جزوی جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین غیر مشروط جنگ بندی کے لیے تیار ہے، اور اگر جزوی جنگ بندی ہو تو ہم جوابی اقدامات کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے توانائی کے اداروں پر حملوں یا طویل فاصلے کے ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کی مثال بھی دی۔
امریکی امن منصوبے کی تفصیلات
ایک مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکہ کا یوکرین جنگ ختم کرنے کا تجویز روس کو علاقائی مراعات دینے پر مشتمل ہے۔ "اکسیوس” کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے، امریکی امن منصوبے میں کریمہ اور دیگر یوکرینی علاقوں کے روسی الحاق کو تسلیم کرنا شامل ہے، جو یوکرین کو حتمی پیشکش کے طور پر دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے میں یوکرین کی نیٹو رکنیت کو مسترد کیا گیا ہے، جبکہ یورپی اتحادیوں کی طرف سے حفاظتی ضمانتوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تاہم، امریکہ کی کسی امن فوج میں شمولیت کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اس منصوبے کے تحت، امریکہ 2014 سے روس پر عائد پابندیاں ہٹائے گا، جبکہ خارکیو کا ایک چھوٹا سا زیر قبضہ علاقہ یوکرین کو واپس مل جائے گا۔ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یوکرین کا حصہ تسلیم کیا جائے گا، لیکن اس کی انتظامیہ امریکہ کے پاس ہوگی، اور یہاں سے بجلی یوکرین اور روس دونوں کو فراہم کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تجویز پر بدھ کو جواب دیا جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل
جنوری
بھارت میں کام کی خواہش رکھنے والے افراد کو سمجھانے کیلئے ’گوگل‘ کافی ہے، شان شاہد
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ
جون
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
ایران یورپ میں جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار: باقری
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ایک وفد کی سربراہی میں ہنگری کے دورے پر گئے
اکتوبر
بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔مفتاح اسماعیل
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے
جولائی
مغربی کنارے میں صہیونیوں کا خواب پورا نہیں ہوگا: حماس
?️ 24 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے شمالی مغربی کنارے پر قابض فوج
فروری
شہزادوں پر جبر وہابیوں، کی بے دخلی؛ بن سلمان کی سیاسی موت
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکومت کی جانب سے سعودی معاشرے میں اسلامی ارکان
مارچ
جنگی صورتحال اور معاشی دباؤ: وزیراعلی پنجاب کے بڑے فیصلے، تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند
?️ 9 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جاری جنگ
مارچ