🗓️
سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی جہازپر ہونےو الےحملے پر رد عمل ظاہر کیا اور صہیونی ذرائع کے کچھ تجزیوں کو مسترد کردیا۔
ٹاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر دمتری پولیانسکی نے عمان کے سمندر میں اسرائیلی جہازپر حملے کے واقعے میں سلامتی کونسل کی مداخلت کرنے پر ردعمل ظاہر کیا، روسی سفارت کار نے بحیرہ عمان میں صیہونی جہاز "مرسر اسٹریٹ” کو پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے بارے میں کہاکہ تل ابیب اور بعض ممالک کی جانب سے حالیہ مبینہ معلومات متضاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر نے کہا ہے کہ ماسکو تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ حقائق کو واضح کرنے کے لیے کریملن نے کئی قیاس آرائیوں کے تجزیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات سے جب سے اسرائیلی جہاز مرسر اسٹریٹ عمان سمندر میں تباہ ہوا ہے، کچھ علاقائی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اوریہ دعویٰ کیا کہ ایرانی ڈرونز نے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جھوٹا دعوی جس کے لیے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے ، مغربی اور صہیونی حکام کی جانب سے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات کی لہر کا باعث بنا ہے جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
دوسری جانب ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ شائع کیاکہ ایران خلیج فارس کی سلامتی کا ضامن ہونے کے ناطے برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران
🗓️ 12 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر
دسمبر
حکومتی ترجمان حکومتی کارکردگی کو اجاگر کریں: وزیر اعظم
🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
اپریل
پیوٹن پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے کا راز/ کیا بلیک سوان نظریے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے؟
🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:روس کے صدر کو ایک بار پھر خودکش ڈرون حملے کا
مئی
کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی
فروری
ایرانی صدر کا دورۂ لاطینی امریکہ اور عالمی میڈیا
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:ایرانی صدر کے لاطینی امریکہ کے دورے سے متعلق کیے جانے
جون
متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے
فروری
وزیر اعظم نے جسٹن ٹروڈو کو مبارکباد پیش کی
🗓️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) انتخابات میں کامیابی پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
ستمبر
ایران کا اسلامی انقلاب، اسلامی حکومت کی کامیاب مثال ہے: طالبان
🗓️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ہرات میں طالبان کی وزارت خارجہ کے نائب نمائندے رحمت
فروری