🗓️
سچ خبریں:روس کے صدر نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد تسلیم کرتے ہوئے ان علاقوں میں امن فوج بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن کے دو علاقوں ڈونٹسک اور لوہانسک کو آزاد تسلیم کرلیا، انہوں نے ان علاقوں میں امن دستے بھیجنے کا حکم بھی دے دیا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے یوکرائن پر ڈونٹسک اور لوہانسک میں نسل کشی کی تیاری اور مینسک معاہدے پر عمل نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں اور روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔
رپورٹ کے مطابق روس نوازوں کے زیر اثر ان علاقوں سے متعلق فیصلے سے جرمنی اور فرانس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،دوسری جانب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے روس کے اس عمل کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی اقدام یوکرائن کی خودمختاری اور علاقائی استحکام کو پامال کرنے کے مترادف ہے نیزا س سے منسک معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ادھر امریکہ نے اپنے سفارتکاروں کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے بھی روس کے اس اقدام پر تنقید کی ہےجبکہ ذرائع کے مطابق ڈونٹسک اور لوہانسک کے عوام نے روس کے اس اقدام کا خير مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
گیلنٹ کی برطرفی کی وجوہات
🗓️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
🗓️ 22 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف بڑا
جولائی
صہیونیوں کے خلاف بولنے پر برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر برطرف
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے عہدیداروں نے سماجیات کے ایک پروفیسر
اکتوبر
مکہ اور مدینہ میں صیہونی جائیدادوں کے مالک
🗓️ 25 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد ایک ایسے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی
جون
عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
🗓️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
اکتوبر
کورونا کی خطرناک صورتحال پر صدر مملکت کا اظہار تشویش
🗓️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا
اپریل
یمن میں اعلی اماراتی کمانڈر ہلاک
🗓️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات
جنوری
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی جوان شہید
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
جنوری