سچ خبریں:روس نے امریکہ اور پورپی ممالک کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کو ہتھیار دینا بند کر دو ورنہ ہم اس ملک میں مغربی ممالک کے ہتھیار پہنچانے والے قافلوں کو نشانہ بنائیں گے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے والے یورپی ممالک اور امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی یوکرائن میں مغربی ممالک کے ہتھیاروں کی ترسیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ متعدد ممالک سے یوکرائن کو ہتھیاروں کی ترسیل محض ایک خطرناک اقدام ہی نہیں بلکہ ایسا اقدام بھی ہے جس سے فراہم کیے جانے والے اسلحے ہمارا اہداف بن جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی بغیر سوچے سمجھے منتقلی کے نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا جیسے کہ امریکہ کا مین-پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائل سسٹم وغیرہ۔
ریابکوف نے کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جبکہ روس مغربی میڈیا اور کاروباری طبقے کو ملک بدر کرکے حالات کو مزید بدتر نہیں کرنا چاہتا،انہوں نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کو روسی معیشت کو شدید دھچکا پہنچانے کی کوشش کی بھی مذمت کی لیکن یہ بھی کہا کہ ماسکو نقصان سے بچنے کے لیے موثر حکمت عملی سے کام کررہا ہے۔