سچ خبریں:یوکرائنی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کا نیا پیکج کافی نہیں ہے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زلینسکی نے کیف میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین اور اس یونین کے شعبے برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا میں روس کے خلاف پابندیوں کے پانچویں پیکج پر پوری دنیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے کہ پابندیوں کا یہ پیکج کافی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ انہوں نے (روس) ہماری سرزمین کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور ہمارے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا ہے، تاہم اگرچہ یوکرین اپنے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر سکتا ہے، لیکن وہ لوگوں کو معمول کی زندگی کی طرف نہیں لوٹ سکتا۔
انہوں نے یورپی یونین کے حکام سے کہا کہ براہ کرم روسی پابندیوں میں یوکرین کی مدد کریں، یاد رے کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا پانچواں پیکج، جو اس ہفتے لاگو کیا گیا ہے اس میں روس سے کوئلے کی درآمد پر پابندی اور یورپی یونین کی بندرگاہوں تک ماسکو کی رسائی پر پابندی شامل ہے۔
درایں اثنا بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کا ایک وفد یوکرین کا سفر کرے گا نیزانہوں نے زور دیا کہ یوکرین کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔