?️
سچ خبریں:بلومبرگ کی ویب سائٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ یوکرائن کے خلاف روس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی آنے والے منگل سے شروع ہو سکتی ہے۔
امریکہ کی بلومبرگ ویب سائٹ نے اس ملک کےباخبر حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ روس کے اقدامات میں ڈونباس کے علاقے کو مشتعل کرنا یا یوکرائن کےدارالحکومت کیف پر حملہ کرنا شامل ہو سکتا ہے ، انھوں نے کہا کہ روس کی طرف سے کوئی بھی کارروائی منگل کو شروع ہو سکتی ہےجبکہ امریکی میڈیا کو یہ معلوم نہیں کہ آیا پیوٹن نے اس طرح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اپنے جائزوں کی حمایت کرنے کے لیے شواہد فراہم نہیں کیے ہیں جبکہ بہت سےباخبر اہلکاروں کے مطابق، امریکہ نے جمعے کو اپنے اہم اتحادیوں کے ساتھ اپنی تشخیص شیئر کی۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز کئی ممالک نے کیف سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ یوکرائن کا سفر کرنے سے گریز کریں اور اگر ممکن ہو تو وہاں سے واپس چلے آئیں۔
بلومبرگ نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ موسم خزاں میں، امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ روس یوکرین کی سرحدوں کے قریب اپنی فوج اور فوجی تنصیبات تعینات کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جواب مکمل ہو چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ بارود کا گودام بن چکا ہے:عبرانی ویب سائٹ
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی فوج کے عسکری ذرائع کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے
جنوری
تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ
اکتوبر
اگر ضرورت پڑی تو افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائیں گے: امریکہ
?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی حکام کے
فروری
عاشورہ کی رات رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی عالمی میڈیا میں جھلک رہی ہے
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: عاشورہ کی شب حسینی کے لیے ماتمی تقریب میں رہبر
جولائی
عراقی فوج کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فضائیہ نے دہشت گرد عناصر کے خلاف تازہ ترین کارروائی
دسمبر
حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں
اپریل
ریاض میں ڈاکار ریلی روکے جانے کا امکان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے ڈاکار ریلی کے دوران دھماکے کے بارے
جنوری
صوابی میں ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی
?️ 20 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) کمشنر مردان نثار احمد نے کہا کہ صوابی میں
اگست