روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ: پاکستان

روسی

?️

سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کو علاقائی اور عالمی سطح پر امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شہباز شریف نے کہا کہ ہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے رہائش گاہ پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تو ہم پوری طاقت سے حملہ کریں گے:روس

انہوں نے مزید کہا کہ جب دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، ایسے میں روسی صدر کے رہائش گاہ پر حملہ ایک سنگین خطرہ ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر امن، سیکیورٹی اور استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ یوکرین نے 91 ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے روسی صدر کے رہائش گاہ پر دہشت گردانہ حملہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ یوکرین کے اس حملے کا سخت تلافی کیا جائے گا۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب یوکرین میں امن کے قیام کے حوالے سے امیدیں بڑھ رہی تھیں، خاص طور پر اتوار کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد۔

مزید پڑھیں:مغرب کا 2020 میں روس پر حملہ کرنے کا منصوبہ تھا:بیلاروس کے صدر

یورپی ممالک، خاص طور پر برطانیہ، یوکرین میں امن کے قیام کے شدید مخالف ہیں اور روس کے بعض حکام نے لندن پر اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرائن کی جنگ سے اسرائیل کو کیا فائدہ ہوا؟

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:بین علاقائی القدس العربی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر اس

القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس

پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے

پاک آرمی کے بیڑے میں وی ٹی 4 جنگی ٹینکس شامل کر دئے گئے

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک

300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کے کم بجلی استعمال کرنے والے

مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی

?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب

بھارتی سپریم کوٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، نگران وزیر خارجہ

?️ 11 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے