?️
سچ خبریں:ذرائع ابلاغ نے شام کے دیر الزور کے شمال میں مشتبہ حملوں اور کئی بڑے دھماکوں کی آواز کی اطلاع دی۔
شام کے حکومت مخالف ایک گروپ جسے سیرین ہیومن رائٹس واچ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے دیر الزور کے شمال میں واقع البدیع کے علاقے میں کئی سلسلہ وار زور دار دھماکوں کے بارے میں خبر دی ہے۔
شامی اس گروپ کے مطابق دھماکوں کے بعد امریکہ کی قیادت میں سرگررم بین الاقوامی اتحاد کے متعدد طیارے مشرقی شام کے صوبہ دیر الزور میں واقع العمر آئل فیلڈ امریکی افواج کے اڈوں پر پرواز کرتے نظر آئے۔
شامی حکومت کے مخالف انسانی حقوق کے نگراں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیر الزور کے شمال میں بادیہ کے علاقے میں متعدد دھماکوں کی سماعت کے دوران اتحادی طیاروں نے بادیہ السجر علاقے پر روشی روند چھوڑ رہے ہیں۔
اس غیر مصدقہ رپورٹ کی بنیاد پر بین الاقوامی اتحادی افواج نے ایک مشترکہ سکیورٹی آپریشن ٹیم تشکیل دی ہے جو اس علاقے میں دہشت گرد عناصر کی باقیات کا تعاقب کر رہی ہے، یاد رہے کہ شام میں غیر قانونی امریکی اڈوں پر حملوں میں حالیہ مہینوں میں تیزی آئی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آغاز میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ مشرقی شام میں اس ملک کے فوجی اڈے پر دو راکٹ داغے گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے شام میں 28 فوجی اڈے ہیں جن میں سے زیادہ تر شام کے تیل اور گیس سے مالا مال علاقوں میں واقع ہیں تاکہ اس ملک کے تیل کے وسائل کو ہر ممکن حد تک آسانی سے لوٹا جا سکے، مزید یہ کہ ہفتہ وار بنیادوں پر امریکہ کی طرف سے شامی تیل کی لوٹ مار اور اس کی عراق منتقلی کی خبریں شائع ہوتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجی غزہ میں رکنے کے لئے تیار نہیں
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا ہے کہ بند دروازوں
نومبر
جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے
ستمبر
کیا ریاض صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا ؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:امریکی حکام کئی مہینوں سے کو معمول پر لانے کے لیے
اگست
کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے
جون
پاسپورٹ بنوانے گیا تو خواتین نے نوازالدین صدیقی سمجھ لیا، سلیم معراج
?️ 18 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان جاری
?️ 20 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
جولائی
اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون
?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،
جولائی
جنوبی شام پر اردنی جنگجوؤں کے حملے کی کہانی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:آج صبح اردن کے بعض ذرائع ابلاغ نے تصاویر اور ویڈیوز
مئی