سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
شام کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ دمشق کے شمال میں واقع رکن الدین علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے، شامی وزارت داخلہ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت کے شمال میں ایک دھماکہ ہوا ہے،انھوں نے مزیدلکھا ہےکہ قصی عیسیٰ نامی شخص بم لے کر جارہا تھا جو رکن کی ایک سڑک پر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔
روس ٹوڈے کے مطابق رکن الدین وارڈ میں گشت کرنے والی پولیس پارٹی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تاہم مزید تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔