?️
سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دشمن خطے کے عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جو غزہ سے لے کر لبنان اور یمن تک پھیلی ہوئی ہے۔
حالیہ دنوں میں، اس نے غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف خوفناک قتل عام کیا ہے، بھوک اور نسل کشی کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے لبنان کی خودمختاری پر روزانہ حملے کر رہا ہے۔ آج اس نے صنعا کے سویلین ایئرپورٹ اور وہاں موجود واحد سویلین طیارے کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ اسرائیل کی یہ زیادتیاں امریکہ کی مکمل پشت پناہی اور عالمی برادری کی خاموشی کے بغیر ممکن نہیں تھیں۔
حزب اللہ نے کہا کہ یمن پر نیا حملہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ دشمن اپنے امریکی آقاؤں سے کوئی سبق نہیں سیکھا، جنہیں یمن، اس کے عوام اور قیادت کو اپنے تابع کرنے میں ناکامی ہوئی۔ امریکہ نے اپنی شکست تسلیم کی اور یمن پر اپنی جارحیت روکنے پر مجبور ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن اب بھی اپنے وہم میں جی رہا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ وہ یمنی عوام کو فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت سے پیچھے ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گا، حالانکہ روزانہ فلسطینیوں کے خلاف ہولناک قتل عام ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود، دنیا ان کے بچوں کے چیخنے اور بھوک سے مرنے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جبکہ ٹکڑے ہوتی لاشیں آنکھوں کے سامنے بکھر رہی ہیں۔
حزب اللہ نے یمن کی بہادر اور دانشمند قیادت کے موقف پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کے عظیم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، جن پر ہونے والے حملے ان کے عزم کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ یمنی قوم نسل کشی کی جنگ کو روکنے اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
بیان کے اختتام پر حزب اللہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا کے آزاد ممالک اور اقوام غزہ اور یمن پر ناجائز محاصرے کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ ہم عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یمن کی عظیم قوم کے ساتھ کھڑے ہوں اور فلسطین اور اس کے عوام کی حمایت میں ان کے بہادر موقف کی تائید کریں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کراچی میں وزیر اعظم ہاوس کے قریب اساتذہ کا احتجاج
?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے
مارچ
ٹیکس فائلرز کی اہلیت کا جائزہ لینے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی قائم
?️ 21 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے
جنوری
پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا
اگست
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ سکتےہیں: اسد عمر
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
جاسوسوں سے بھرا ہوا بلغراد نیا کاسا بلانکا بنا
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک کا کہنا ہے کہ اس ملک
جنوری
مہوش حیات کی عیدکی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو بھی یاد رکھنے کی اپیل
?️ 15 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے
مئی
محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے
جنوری