سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس ملک کے صوبہ دیالی اور کردستان ریجن کی سرحد پر داعش کے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
المعلومہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دیالی صوبے اور کردستان ریجن کی سرحد کے قریب داعش کے انتہائی خطرناک دہشت گرد کی گرفتاری کا اعلان کیا، اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ ایک خصوصی سیکورٹی یونٹ نے دیالی اور کردستان کے علاقے کی سرحد کے قریب ایک زرعی علاقے میں گھات لگا کر دہشت گردی کے ملوث مطلوب انتہائی خطرناک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس ذریعے نے تاکید کی کہ گرفتار دہشت گرد 7 سال سے مطلوب تھا اور دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں سرفہرست تھا نیز اس کی گرفتاری کو داعش کے دہشت گرد سیلوں کے لیے براہ راست دھچکا سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک سکیورٹی ذرائع نے دیالہ کے شمال میں واقع وادی الثلاب علاقے کی اندر اور بعقوبہ کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملوں کا اعلان کیا ہے، تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کا ذکر نہیں کیا۔