سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی کے جرنیلوں میں سے ایک خلیفہ حفتر کا طیارہ بن گوریون ہوائی اڈے پر اترا ہے۔
صہیونی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بین الاقوامی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ خلیفہ حفتر کا طیارہ تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر اترا اور وہاں دو گھنٹے تک کھڑا رہا اور دوبارہ فضا میں بلند ہوگیا۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں بین گوریون ہوائی اڈے پر خلیفہ حضتر کےطیارے کی یہ دوسری لینڈنگ ہے۔صیہونی چینل کان نے طیارے میں موجود مسافروں یا ان جماعتوں کا ذکر نہیں کیا جن سے یہ لوگ اسرائیل میں ملے اور نہ ہی اس سفر کے مقصد کے بارے میں کوئی ذکر کیا۔
صہیونی میڈیا کے فوجی نمائندے اٹلی بلومینتھل نے بھی ٹویٹ کیا کہ حفتر کا طیارہ قبرص میں رکنے کے بعد بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچا،واضح رہے کہ اس پرواز کے شائع شدہ روٹ کے مطابق طیارہ جمعرات کو صبح 11:50 بجے قبرص کے ہوائی اڈے سے بین گوریون کے لیے روانہ ہوا اور وہاں دوپہر 12:30 پر پہنچا اور پھر جمعہ کو صبح 9:30 بجے لارناکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوا جو جمعہ کو دوپہر 12:15 پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔