🗓️
سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے المنارچینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے سے امریکی انخلا قطعی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے المنار چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کی جانب سے لبنان کی مکمل حمایت اور اس ملک کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی مزاحمت کی مدد کرنے پر زور دیا۔
انہوں نےلبنان کے شمال اور جنوب میں دو ہزار میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کے قیام اور بیروت بندرگاہ کی تعمیر نو کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر لبنانی حکومت نے مدد مانگی تو ایران اس کا مثبت جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جو ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اورخطے میں پیش آنے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ،تاہم اگر وہ لبنان میں مداخلت کریں گے تو ہم ان کے ساتھ کبھی نہیں کھڑے ہوں گے، ہم لبنان میں استحکام ایجاد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ لبنان اور خطے کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں نیز حزب اللہ نے خطے میں صہیونی حکومت کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی خطے میں کوئی مستقل پالیسی نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل قاسم سلیمانی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک قومی اور بین الاقوامی ہیرو تھے ، انہوں نے یہ کام حزب اللہ ،عراقی ، شامی اور لبنانی افواج کے تعاون سے کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے پڑوس کو محفوظ رکھنے کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے آذربائیجانیوں سے کہا ہےکہ آپ کی سرزمین میں اسرائیل کی موجودگی خطے میں امن اور استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
🗓️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے
جون
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا
🗓️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے
دسمبر
ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
🗓️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے
فروری
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
مارچ
سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی
🗓️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ
اپریل
اسرائیل کی زمینی جنگ کی دھمکی مضحکہ خیز ہے: حماس
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے آج پیر کی شام
اکتوبر
تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے
جون