🗓️
سچ خبریں:سابق صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے نابلس کے جنوب میں واقع علاقے حوارہ کی صورت حال کی خرابی کا ذمہ دار اس حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قرار دیا۔
فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی موجودہ کابینہ کے مخالفین میں سے ایک بینی گینٹز نے حوارہ کے علاقے کی نازک صورتحال کا ذمہ دار صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق بینی گینٹز نے صیہونی حکومت کی کنیسٹ (پارلیمنٹ) میں خطاب کے دوران نیتن یاہو سے کہا کہ’’ آپ حوارہ کی نازک صورتحال کے ذمہ دار ہیں‘‘صیہونی حکومت کے چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، گینٹز نے مزید کہا کہ’’ آتش زنی کے ان حملوں کے مرتکب افراد اور وہ لوگ جو آپ کی حمایت اور دفاع نہ کر رہے ہوتے تو ایسا کرنے کی جرأت نہ کرتے، فوج کی طرف سے ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہیے‘‘۔
گینٹز نے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گوئراور وزیر خزانہ بیٹسل اسموٹریچ اور صیہونی حکومت کے دیگر انتہا پسندوں کے اشتعال انگیز اقدامات کا حوالہ دیا جنہوں نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو جلانے کے صیہونیوں کے اقدامات کی حمایت کی۔
واضح رہے کہ صیہونی آباد کاروں نے قابض فوج کی حمایت سے نابلس کے جنوب میں واقع علاقے حوارہ پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے گھروں، املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
مشہور خبریں۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں اجلاس
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں: آج پیر کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں نے
اگست
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
🗓️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی کمیشن نے پیر کے روز چینی ملکیت
اپریل
سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف
جون
ملک میں مہنگائی کی تفصیلات سامنے آگئی
🗓️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا
نومبر
اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی
اگست
جماعت اسلامی کا غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان
🗓️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ
اکتوبر
آسکر ایوارڈ جیتنے کے بعد ہولی وڈ ڈائریکٹر سمیت دیگر اداکاروں کی غزہ میں جنگ بندی کی حمایت
🗓️ 11 مارچ 2024سچ خبریں: 96ویں اکیڈمی ایوارڈز، جسے آسکر ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے،
مارچ