?️
صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اتمر بن غفیر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے جمعرات کی شب دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی(شاباک) کے وزیر کے ایتمار بن غفیر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی نیوز ویب سائٹ مفزاکی راعم نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں چار مسلح افراد کو سر پر سبز اسکارف اور کالے کپڑے پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ان چار افراد میں سے ایک، جو حماس کا رکن لگتا ہے، بن غفیر کی تصویر نکال کر اس پر پسٹل رکھتا ہے، اس ویب سائٹ نے اس کاروائی کو بن غفیر کے لیے قتل کی دھمکی قرار دیا، اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے چینل7 نے اس فلم کی ریلیز سے چند منٹ قبل بن غفیر کے حوالے سے خبر دی کہ انہوں نے فلیگ مارچ کے اختتام پر کہا کہ ہم دھمکیاں دینے والی حماس سے کہتے ہیں کہ ہم بیت المقدس میں رہنے کا اپنا خواب پورا کریں گے۔
فلیگ مارچ ہر سال 28 مئی کو 1967 کی جنگ میں صیہونی حکومت کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصے پر قبضے کی برسی کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ایمسٹرڈیم کے میئر: یورپ کو فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ایمسٹرڈیم کی میئر فیمکے حلیما نے ہالینڈ کی حکومت سے
مئی
بعض عرب ممالک کو اسلحے کی فروخت بڑھانے کی صہیونی کوششیں
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت عرب ممالک کی اسلحے کی منڈی میں اپنی موجودگی
جولائی
قطر گیٹ کیس کی نئی تفصیلات کا انکشاف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے یوناٹا
اپریل
اسرائیل کے جولانی حکومت کے ساتھ ایک خفیہ معاہدے پر دستخط
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق اسرائیل، امریکہ شام کے مستقبل کے حوالے
مارچ
ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں
?️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے
اپریل
اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ کر دیا
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیل نے ٹرمپ کے امن منصوبے کو قبولیت سے پہلے ہی سبوتاژ
اکتوبر
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
نیتن یاہو کا انجام؛ خود ان کی زبانی
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب
ستمبر