سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد تحریک حماس کے رہنما حسام بدران نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔
الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں حماس کے اس رہنما نے کہا کہ یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک ایسا اقدام ہے جو الاقصیٰ طوفانی آپریشن اور مزاحمت کی ثابت قدمی کے بعد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی امور کا انتظام مکمل طور پر اندرونی مسئلہ ہے اور ہم کسی بھی فریق کو ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت اور فلسطینی قوم پر اپنا حکم مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک واحد فلسطینی حکومت کے قیام سے متفق ہیں جو غزہ اور مغربی کنارے کے تمام اداروں کو جامع انتخابات کی تیاری کے لیے متحد کرے۔ ہم تحریک فتح سمیت تمام فلسطینی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے لیے بھی تیار ہیں۔