?️
سچ خبریں:لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بیروت اور ریاض کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، تاہم حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودی عرب اور خلیج فارس کے دوسرے عرب ممالک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کے دھڑے کے رکن لبنانی رکن پارلیمنٹ نقولا نحاس نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودی عرب یا خلیج فارس کے دوسرے عرب ممالک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان نجیب میکاتی کے ساتھ ٹیلی فون کال پہلا قدم ہے، اس کے بعد دیگر اقدامات کیے جائیں گے، اس ٹیلیفون کال میں تینوں فریقوں نے حالات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اب اس طرح کی کالیں جاری رہیں گی،میری رائے میں ہم تعلقات کی مضبوطی اور معمول کے حالات میں واپسی دیکھیں گے۔
نحاس نے مثبت صورتحال پیدا کرنے میں لبنان کے اعتماد کا اظہار کیا کیونکہ جو بھی اقدامات اٹھائے گئے تھے وہ اس واقعہ کی وجہ سے تھے جو ختم ہوچکا ہہے لہذا ہمیں سابقہ صورت حال کی طرف لوٹنا چاہیے، بیروت کو سعودیوں اور خلیجی ریاستوں میں اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے اعلان کیا کہ یہ فون کال جارج قرداحی کے استعفیٰ کے بعد کی گئی تھی کیونکہ میکرون چاہتے ہیں کہ لبنان اور سعودی عرب کے تعلقات معمول پر آجائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں وسعت آئے گی جس کی مجھے امید ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے میں وقت کا مسئلہ ہے: صیہونی ربی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے
مئی
خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد کے درمیان نیا دفاعی معاہدہ
?️ 20 ستمبر 2025 خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں ریاض اور اسلام آباد
ستمبر
ہانیہ عامر کا ایوارڈ شو میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی
?️ 13 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف ترین ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب
مئی
فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
اکتوبر
صہیونی ربی کی سعودیوں سے طلب باران کی نماز پڑھنے کی اپیل
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے سعودی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شائع
دسمبر
نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا
جون
جنگ بندی کی ہماری پہل ہماری طاقت کی علامت ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا نے جہاں سعودی عرب کے خلاف فوجی آپریشن کی معطلی
مارچ
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی