سچ خبریں:حزب اللہ کے جوانوں نے لبنانی فضائی حدود میں دراندازی کرنے والے ایک اسرائیلی کواڈکوپٹر کو گرا دیا۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ کی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آج صبح ایک اسرائیلی کواڈکوپٹر کو گرادیا ،رپورٹ کے مطابق ، لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بیان میں کہا: "اسلامی مزاحمت نے یکم فروری ، 2021 ، پیر کو ، صبح ، لبنان کے جنوبی قصبے بیلدا میں لبنانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی دشمن کےایک کواڈکوپٹر کو گردیا جو اب حزب اللہ کے ہاتھوں میں ہے۔
اسکائی نیوز نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ان کاایک کواڈکوپٹر لبنان کے اندر گر کر تباہ ہوگیا ہے،اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ وہ کواڈکوپٹر کے بارے میں معلومات لیک ہونے خوفزدہ نہیں ہیں۔