?️
سچ خبریں:مکہ مکرمہ کی مونسپلٹی کے ترجمان نے اس سال حج کے دوران خانہ خدا کے مہمانوں کے استقبال کے لیے ہزاروں انسانی وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
الیوم السابع نیوز ویب سائٹ نے مکہ المکرمہ مونسپلٹی کے سرکاری ترجمان اسامہ زیتونی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس مونسپلٹی نے تمام انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ آلات اور طبی ٹیمیں بھی خانہ خدا کے مہمانوں کے استقبال کے لیے بھرتی کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہمذکورہ مونسپلٹی نے حج کے دوران خدمت رسانی کے لیے 28 سروس سینٹرز کے علاوہ 13 شعبوں میں اپنی ذیلی شاخوں کو لیس کیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ سروس سینٹرز جغرافیائی طور پر پورے خطے میں پھیلے ہوئی ہیں،انہیں ضروری سامان اور انسانی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔
زیتونی نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے 22000 انسانی وسائل لگائے گئے ہیں، جو تمام شعبوں میں سرگرم ہیں، ان لوگوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ مونسپلٹی کے ملازمین، فائر اینڈ کلیننگ فورس اور ذبح اور قربانی کے لیے خصوصی دستے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارش یا آگ جیسی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے مرکزی فورسز نے ہر مخصوص علاقے کی مدد کے لیے حرکت میں آنے کا عزم کیا ہے۔
زیتونی نے تاکید کی کہ مقدس مقامات کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لیے الیکٹرک اور خودکار آلات ان علاقوں میں جہاں حجاج کی موجودگی دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ نظر آئے گی ،چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سابق آرمی چیف نے ’ڈان لیکس‘ کا معاملہ اپنی توسیع کیلئے اچھالا، جنرل (ر) قمر باجوہ
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
دہشتگردانہ حملے میں فوج کے دو جوان شہید ہو گئے
?️ 25 دسمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
دسمبر
پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے۔ نواز شریف
?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم
جون
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی خضر عدنان کی حالت ابتر
?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شیخ خضر
اپریل
مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی کیجانب سے
جولائی
ترک سیاست دان کی روس سے منہ موڑنے پر اردگان پر کڑی تنقید
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی پر
جولائی
شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا
?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ مل گیا،
دسمبر
یمن کے جزیرہ سقطری میں صیہونیوں کی نقل و حرکت
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کے مقامی ذرائع نے اس ملک کے جزیرہ سقطری میں
جولائی