سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہ کہا خود امریکیوں بھی یقین ہے اس ملک میں جھوٹ کا راج چلتا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کا شہنشاہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ خود امریکی سیاستدان اور صحافی بھی مانتے ہیں کہ امریکہ میں جھوٹ کی بادشاہت قائم کی جاچکی ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کی طرف سے مودبانہ انداز سے امریکہ کی آواز میں آواز ملانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک میں امریکہ کے رویہ کی پیروی کی جارہی ہے، اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ اب پورا مغرب ہی جھوٹ کا شہنشاہ بن چکا ہے۔
روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرائن میں آپریشن ہی اس ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا، اسی کی بدولت ڈونیئسک اور لوہانسک کےخلاف یوکرائن کی فوجی کارروائی روکی جاسکتی تھی،پیوٹن نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان، عراق، شام، لیبیا ، فلسطین ، ویتنام اور یمن میں لاکھوں افراد کا قتل عام کیا اور مغربی ممالک خاموش رہے۔
انھوں نے کہا کہ اب روس کی سرحد پر امریکہ اور یورپی ممالک کو عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، روس اپنے استقلال اور آزادی کا بھر پور انداز میں دفاع کرےگا، پیوٹن نے کہا کہ یوکرائن کو امریکہ اور یورپی ممالک کے ہتھیاروں کا ذخیرہ بننے کی اج اجازت نہیں دی جائےگی۔