?️
سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اپنے ایک خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ہمیں خطے میں جنگ کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں انتباہات موصول ہوئے ہیں۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پورے خطے کو ایک بڑے دھماکے میں گھسیٹنے کے خلاف خبردار کرتے ہیں اور ایک بار پھر جنگ کی مخالفت کا اعلان کرتے ہیں۔
بوحبیب نے اپنی بات جاری رکھی کہ اگر یہ جنگ ہوئی تو اس سے پورے مشرق وسطیٰ کو ہلا کر رکھ دے گا اور یورپ خطے سے نقل مکانی کی عظیم لہر سے متاثر ہو گا۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایک بار پھر جنگ بندی اور لبنان کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے مکمل نفاذ کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔
بوحبیب نے کہا کہ دسیوں ہزار بے گھر افراد کی واپسی کا مختصر ترین راستہ جنگ کی دھمکی دینا نہیں بلکہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد ہے۔ 7 اکتوبر سے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں سے نکلنے والے پناہ گزینوں کی فوری اور محفوظ واپسی کے عمل میں اسے سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم لبنان کی سرحد پر UNIFIL فورسز کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ ہم غزہ کی پٹی میں جنگ کو روکنا چاہتے ہیں اور لبنان کی جنوبی سرحدوں پر جنگ بندی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ فلسطین مشرق وسطیٰ میں استحکام کی کلید رہے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کا غزہ میں جنگ کے ختم ہونے اور جنگ بندی سے انکار
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے
اکتوبر
کیا اسرائیل جنگ میں اپنے مقاصد کو حاصل کر پایا ؟
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: نیگیو کے وزیر یتزاک واسرلوف اور الجلیل جو کہ سیکورٹی
نومبر
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون
عقاب کے چہرے پر اژدھے کا پنجہ
?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ اور حکومتی مشیر وانگ یی نے نشاندہی کی
اکتوبر
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر ڈرون حملے، بھارت میں شدید تہلکہ مچ گیا
?️ 28 جون 2021جموں (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں جموں کے فضائی اڈے پر مسلسل
جون
غزہ میں غذائی تحفظ کی صورتحال تشویشناک
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اپریل
پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ
?️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ
مئی