?️
جنگ بندی کا معاہدہ عوام کی قربانیوں اور مزاحمت کا نتیجہ ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے جمعرات کے روز جاری اپنے علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کسی بیرونی طاقت کا احسان نہیں، بلکہ یہ فلسطینی عوام کی استقامت، قربانی اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔
جبهۂ خلق برائے آزادی فلسطین نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور دشمن پر دباؤ کا نتیجہ ہے۔یہ معاہدہ اسرائیلی جنگی مشین کے ٹوٹنے اور فلسطینیوں کی پائیداری کا ثبوت ہے۔ یہ نسل کشی کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہے۔
اسلامی جہاد فلسطین نے بھی اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ کامیابی کسی کی نعمت یا بخشش نہیں، بلکہ فلسطینی عوام اور مجاہدین کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
بیان میں کہا گیا اگر فلسطینی عوام مزاحمت نہ کرتے تو دشمن کے ساتھ مذاکرات کی میز تک پہنچنا یا اس پر اپنی شرائط منوانا ممکن نہ ہوتا۔
تنظیم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج دشمن کو جنگ روکنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
کمیٹیوں برائے مزاحمت فلسطین نے کہا کہ یہ معاہدہ مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی سے طے پایا، لیکن اس کی اصل بنیاد غزہ کے عوام کی دو سالہ مزاحمت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہماری یکجہتی اور تسلیم سے انکار نے اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ دشمن چاہتا تھا کہ فلسطینیوں کو بے دخل کر دے، مگر وہ ناکام رہا۔ عوام اب بھی اپنی سرزمین پر ثابت قدم ہیں۔
کمیٹیوں نے عرب، اسلامی اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ پر دباؤ برقرار رکھیں تاکہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے اور صہیونی فوج کی مکمل واپسی ممکن ہو۔
ان بیانات سے قبل، حماس نے باضابطہ طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا۔حماس کے مطابق، یہ معاہدہ شرم الشیخ میں امریکی صدر کے پیش کردہ امن منصوبے پر مبنی مذاکرات کے بعد طے پایا، جس میں جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی فراہمی اور اسیران کا تبادلہ شامل ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
بلوچستان میں کالعدم تنظیمیں ڈیتھ اسکواڈ چلا رہی ہیں، نگران وزیر داخلہ
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے
اکتوبر
سندھ، خیبر پختونخوا سے پولیو کے نئے کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 48 ہوگئی
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ
نومبر
کیا نیٹو ایک جنگی مشین ہے؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو کن نے نیٹو کے سیکرٹری
جنوری
ایک ہفتہ سے بھی کم میں صیہونی وزیر کا دوسرا دورہ سعودی عرب
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرعی پیر کی شب ایک وفد کے
اکتوبر
افغانستان کے ایک قصبے پر طالبان کا قبضہ
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل سے 30 کلومیٹر دور نرخ
مئی
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
?️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون
ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار
فروری
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 80 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں
جون