?️
سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چیف آف نیول آپریشنز نے کہا کہ چین اور روس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر امریکہ کو جلد ہی جنگ کے لیے تیار ہونا ہو گا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے نیول آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل جان رچرڈسن نے کہا کہ ان کا ملک لامحالہ جنگ کی طرف جائے گا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین اور روس کی جانب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے دشمنی کے خطرات کے پیش نظر ہم مستقبل قریب میں جنگ کی تیاری کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے میں دیے گئے ہیں جب اسی دوران چین کے ایک اعلیٰ فوجی عہدہ دار نے وعدہ کیا کہ اس ملک کی فوج کسی بھی جنگ کے لیے تیار رہے گی،چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگے کا بیان ایسے حالات میں میں سامنے آیا ہے جب اس ملک کو امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعات کا سامنا ہے،یاد رہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کانگریس کی گول میز کانفرانس کے دوران کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ممکنہ فوجی تصادم کے بارے میں امریکی اور چینی حکام کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب گزشتہ ہفتوں میں تائیوان کے ساتھ چین کی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اگست میں اعلیٰ ترین امریکی عہدیدار تھیں جنہوں نے پچھلے 25 سالوں میں تائیوان کا دورہ کیا تھا،یہ ایک ایسا عمل تھا جس نے چین کو ناراض کیا جس کے نتیجہ میں یہ ملک اب بھی اس جزیرے کے ارد گرد مشقیں اور فوجی مشن چلا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت
ستمبر
امریکہ یوکرینیوں کے عذاب کو طول دے رہا ہے:روس
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ یوکرین کے لیے
مارچ
خوراک کے عالمی بحران کی وجہ مغربی ممالک ہیں:روس
?️ 30 جون 2022روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر کہا کہ عالمی
جون
اپنے خلاف تلخ گفتگو اور بداخلاقی پر کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، مولانا فضل الرحمان
?️ 15 جولائی 2025چارسدہ: (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
جولائی
کورونا سے مزید 84 اموات، 4723 افراد میں وائرس کی تصدیق
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور
اپریل
اسرائیل نےصیاد خدائی کے قتل کا اعتراف کیا : نیویارک ٹائمز
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے جمعرات کی صبح خبر دی ہے کہ
مئی
جنرل برہان کی ٹرمپ کے مشیر سے بات چیت کی تفصیلات
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: مغربی سفارت کاروں نے سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ
اگست
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی