سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے روس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یوکرائن پر حملہ ہوا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
جرمن وزیر خارجہ نے غیر مصدقہ الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس ملک کو ایسی کارروائی کے نتائج سے خبردار کیا۔
جرمن وزیر خارجہ اینالنا بائربوک نے پیر کے روز کہا کہ انہیں امید ہے کہ یوکرائن اور روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
بائربوک نے اپنے یوکرائنی ہم منصب دیمیترو کولبا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی طرح کاحملہ روس کے لیے اقتصادی، حکمت عملی اور سیاسی طور پر مہنگا پڑے گا جبکہ سفارت کاری ہی واحد راہ حل ہے،بائربوک نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی یوکرین کا ایک اور دورہ کریں گے۔
دریں اثنا، روسی وزارت خارجہ نے یوکرائن کے ساتھ کشیدگی کے نتائج اور اس کے نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن پر پڑنے والے اثرات اور اس منصوبے کو سیاسی بنانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں تاکہ ان کے مفادات پورے ہوسکیں۔