سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر صیہونی جنگی طیاروں کے حملے میں 31 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجسنی کی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ کے رہائشی محلے پر بمباری کر کے 12 مکانات کو مکمل تباہ کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس جرم میں 31 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں نے جبالیا کیمپ پر کتنے وزنی بم گرائے ہیں؛ نیویارک کی زبانی
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (جنوبی فلسطین) سے طوفان الاقصی کے نام سے ایک اچانک آپریشن شروع کیا جس نے صیہونی حکام کو چونکا دیا ،اس کے بعد تل ابیب نے اپنی شکست کا بدلہ لینے اور تلافی کرنے کے لیے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور اس علاقے پر بمباری کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اب تک غزہ کے عوام پر کتنا دھماکہ خیز مواد گرا چکا ہے؟ بین الاقوامی تنظیم کی زبانی
اپنے دفاع کے بہانے اسرائیلی حکومت کی مغربی حمایت عملی طور پر اس حکومت کے لیے فلسطینی بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل کو جاری رکھنے کے لیے ہری جھنڈی ہے۔