جاپان کی سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست

تیل

🗓️

سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے منگل کو ٹوکیو میں اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ملاقات میں ریاض سے کہا کہ وہ تیل کی پیداوار کی حد میں اضافہ کرے تاکہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خزانہ کے ایک عہدہ دار نے اعلان کیا تھا کہ اگر روسی تیل کی تجویز کردہ قیمت کی حد کو قبول نہ کیا گیا تو عالمی قیمت 140 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی جکبہ مئی میں جاپان میں صارفین کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جہاں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ قیمتوں میں اضافے کا ایک اہم ترین عنصر تھا۔

جاپان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تازہ خوراک کی قیمتوں میں تازہ بڑھاؤ کو چھوڑ کر صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ تعداد لگاتار دوسرے مہینے 2% سے زیادہ رہی جو لگاتار نویں مہینے سے بڑھ رہی ہے نیز مئی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے نے بھی اس انڈیکس کو متاثر کیا جس کے نتیجہ میں توانائی کی مجموعی قیمت میں 17.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بجلی کی قیمتوں میں 18.6 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

عمران خان کو عامر لیاقت کے بارے میں کیا بتایا گیا

🗓️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے

امریکی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے اغراض و مقاصد

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بھی بات کرنے کے

ویکیپیڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ

🗓️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:الجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک انفوگرافک میں مغربی ایشیائی اور

ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا : صدر ایران

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:ایران کے صدر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہمیشہ

پاکستان میں کوئی امریکی فوجی اڈہ نہیں بنے گا:وزیر خارجہ

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ

ایرانی اور برطانوی وزراء خارجہ کی نیویارک میں ملاقات متوقع

🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ایرانی

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، بھارتی حکام نے شہریوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دینا شروع کردیں

🗓️ 17 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا

🗓️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے