سچ خبریں:جاپان کے مشرقی ساحل کو 6.0 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد متعدد آفٹر شاکس نے ہلا دیا جس کے اثرات اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والے اس ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے ۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق6.0 شدت کے زلزلے نے جاپان کے مشرقی ساحل کو ہلا دیا جس کے اثرا اس ملک کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی دیکھنے کو ملےجبکہ زلزلے کا مرکز ساحل ٹوکیوں سے 200 کلومیٹر دور واقع ہےپھر بھی نامہ نگاروں کے مطابق جو 2020 اولمپکس کی کوریج کے لیے ٹوکیو گئے تھے،اس شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق5:30 بجے اباراکی صوبے میں 40 کلومیٹر کی گہرائی میں آیاجس کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جن میں سب سے زیادہ شدت ریکٹر سکیل پر 5.6 تھی،محکمہ نے یہ بھی کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اباراکی صوبہ جاپان کے 83 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے ، جبکہ اس کا مرکز نسبتا ساحل کے قریب ہے،تاہم فوری طور پر زخمیوں یا شدید نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہےاور نہ ہی سونامی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ زلزلہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوئی خطرہ ظاہر نہیں کرتا ہے،جبکہ یہ کھیل 8 اگست تک جاری رہیں گے۔