🗓️
سچ خبریں:جان بولٹن نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف امریکی جھوٹے دعوؤں کو دہراتے ہوئے جاپان کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور اس ملک سے کہا کہ وہ کمپنیوں پر دباؤ ڈالے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت بند کریں۔
امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ ایران پر اقتصادی دباؤ ڈالنے کے لیے جاپان کے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا تسلسل روکنا چاہیے،دوسرے امریکی حکام کی طرح انہوں نے بھی اپنے جھوٹے اور پرانے دعوؤں کو دہرایا کہ اسلامی جمہوریہ نے یوکرین کی جنگ میں روس کی مدد کی ہے۔
بولٹن نے اس سے پہلے جاپان کو ایران کے بارے میں امریکہ کی ناکام پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے آمادہ کرنے کے لیے کہا تھا کہ اگر جاپان تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو درست طریقے سے آگے بڑھاتا ہےتو اس سے عالمی سٹیج ایک زیادہ پر اعتماد اور ثابت قدم ملک کی قیادت کے لیے مواقع پیدا ہوں گے لیکن اگر یہ تعلقات غلط طریقے سے آگے بڑھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جاپان اپنی تمام اقتصادی طاقت کے باجود اب بھی عالمی معاملات میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے قابل اعتماد نہیں ہے۔
یاد رہے کہ جان بولٹن ٹرمپ انتظامیہ کے ان ارکان میں سے ایک تھے، جنہیں ٹرمپ کی صدارت کے دوران سیاسی اختلافات اور انتہا پسندی کی وجہ سے انتظامیہ سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ دنیا میں کئی جنگیں انہیں کی وجہ سے ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
این سی او سی نے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دیں
🗓️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی
اگست
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
🗓️ 27 ستمبر 2024نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
صنعاء نے امریکہ اور اسرائیل کی چاندی کو گرما یا؛ یمن کا طاقت دکھانے کا سال
🗓️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی امید کی جاتی ہے
جنوری
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی
مال مفت دل بے رحم کی مثال
🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: گروپ-7 کے سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ روس کے
جون
الیکشن کمیشن سے اسی فیصلے کی توقع تھی:عمران خان
🗓️ 21 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا
🗓️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز اور چیف
مئی