?️
سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں اگلے ماہ ریفرنڈم کے لیے پیش ہونے جا رہا ہے، اس ملک کا سیاسی نظام پارلیمانی سے صدارتی میں تبدیل ہو جائے گا۔
تیونس کے صدر نے اس ملک کے سرکاری اخبار میں نئے آئین کا مسودہ شائع کیا،تیونس کے سرکاری اخبار نے کہا کہ ریفرنڈم کے لیے تجویز کردہ آئین میں صدر کے اختیارات میں اضافے کے ساتھ سیاسی نظام کو صدارتی نظام میں تبدیل کرنا شامل ہے۔
نیز ریفرنڈم کے لیے مجوزہ آئین صدر یا وزیر اعظم کی کارکردگی کی نگرانی کے علاوہ پارلیمنٹ کے کردار کو محدود کرتا ہے، نئے آئین کے مسودے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صدر صرف ایک بار صدارت کے لیے اپنی امیدواری کی تجدید کر سکتے ہیں۔ نئے آئین کے اس مسودے کے مطابق تیونس کے صدر حکومت کی مدد سے ایگزیکٹو پاور سنبھالیں گے۔
نیز اس مسودے کے مطابق صدر وزیراعظم کا انتخاب کرے گا اور حکومتی ارکان کا انتخاب وزیراعظم کی تجویز سے کیا جائے گا جبکہ عدالتی شاخ میں ججوں کی تقرری صدر کے حکم اور تیونس کی سپریم جوڈیشل کونسل کی تجویز پر کی جائے گی۔
الجزیرہ کے مطابق نئے آئین کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ مختلف گروپوں ، تحریکوں اور علاقوں کے لیے دو قانون ساز قومی اسمبلیاں بنائی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوجی قافلے عرعر کراسنگ پر دیکھے گئے
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: بغداد میں المیادین نیٹ ورک کے دفتر کے منیجر نے
اگست
حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے گذشتہ
ستمبر
ورزش، مگرین کی شدت اور درد میں کمی لا سکتی ہے
?️ 27 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آج کل اس بھاگ دوڑ کی زندگی میں ہر
فروری
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے
جنوری
پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناوزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
?️ 10 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے یوسی 48کے اہل علاقہ میں
جنوری
برآمدات کے سبب ملک میں پیاز کی قیمت 240 روپے کلو تک جاپہنچی
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر
جنوری
ترکیہ میں معاشی بحران اور غربت کی لہر
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: 2025 عیسوی کا سال ختم ہونے میں زیادہ عرصہ باقی نہیں
نومبر
کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے: فردوس عاشق
?️ 22 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ
جولائی