تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

امریکہ

🗓️

سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کو ملوث قرار دیا۔
العہد نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ، شام کے رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے پیر کے روز خطے کے تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کےملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، شام اور لبنان کو بحرانوں اور جنگوں کا سامنا ہے جس سے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

الصطوف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے کچھ ممالک مزاحمت کے محور ممالک کے خلاف امریکی سازشوں میں اس کا ساتھ دیتے ، شامی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی ہدف شام ، عراق ، لبنان اور مزاحمت کا پورا محور ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام مصائب ، بحران اور جنگیں جن کا خطے کو سامنا ہے وہ امریکی صہیونی اور خطے کے کچھ ممالک کی وجہ سے ہیں، لبنانی قلمکار اور سیاسی تجزیہ کار ہادی قبیسی اس سے قبل عراق سمیت خطے کے تین ممالک میں واشنگٹن اور امریکی فوج کی وسیع نقل و حرکت کا ذکر بھی کیاتھا۔

یادرہے کہ امریکہ عراق،شام اور لبنان میں کسی بھی صورت میں امن نہیں چاہتا ہے کیونکہ اگر ان ممالک میں سلامتی کی صورتحال اچھی ہوجائے گی تو امریکہ کی دکان بند ہوجائے گی ،اس کے پاس خطہ کے قدرتی ذخائر کو لوٹنے کا کوئی بہانہ نہیں رہ جائے گا اس کے علاوہ صیہونیوں کو حزب اللہ کے خوف نیند نہیں آئے گی جو خطہ میں امریکہ کے ہوتے ہوئے بھی اس تحریک کو اپنے لیے موت کا فرشتہ سمجھتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایک سروے کے نتائج: "اسرائیل” میں معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے

🗓️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے

آئی جی اسلام آباد نے صحافی احمد نورانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کیلئے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی

🗓️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی )

اسرائیل کی نفسیاتی فوج پر ایک ٹریلین کا خرچ 

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو

نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا

🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے

فیصل ایدھی نے وزیر اعظم کو آکسیجن کی کمی پورا کرنے کا راہ حل بتا دیا

🗓️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نےملک کے وزیر اعظم

نسلہ ٹاور کی ڈیڈ لائن ختم، رہائشیوں کا گھر خالی کرنے سے انکار

🗓️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اگرچہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے

صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے

🗓️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز

صیہونی حکومت کے ساتھ ترکی کا تنازع، سچائی یا سیاسی کھیل؟

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے